تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ساتھ ہی گرمی کا الرٹ بھی جاری

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے محکمۂ موسمیات کے حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل اور پرسوں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ ہوائیں 40 سے 50

 

کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔حکام کے مطابق حیدرآباد سمیت بھدرادری کتہ گوڑم ، نلگنڈہ، رنگا ریڈی، میڑچل ملکاجگیری، سنگاریڈی، وقارآباد، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی اور جوگولامبا گدوال اضلاع میں

 

بارش متوقع ہے۔دوسری جانب پرسوں سے ریاست بھر میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے والی ہے۔ اسی پیش نظر کئی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آج متحدہ عادل آباد اور جگتیال اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کل

 

متحدہ عادل آباد کے ساتھ نظام آباد، جگتیال اور راجنہ سرسیلا اضلاع کے لیے بھی ریڈ الرٹ نافذ رہے گا۔
حکام نے مزید بتایا کہ آج اور کل کُمُرم بھیم آصف آباد، منچریال، پیدا پلی ، کھمم اور کریم نگر اضلاع میں لو چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button