Uncategorized

ڈپٹی کلکٹر کے گھر دھاوا۔ تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو کی کاروائی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں اے سی بی حکام نے آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات کی مصدقہ اطلاع پر آج رنگا ریڈی ضلع کے ڈپٹی کلکٹر ومشی موہن کے گھروں اور دفاتر پر آج صبح دھاوے کئے۔ جملہ 8 اہم مقامات پر بیک وقت تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ حیدرآباد اور رنگا ریڈی اضلاع میں واقع ان کی رہائش گاہ، رشتہ داروں کے گھروں اور دفاتر میں یہ دھاوے کئے گئے۔ ومشی موہن ماضی میں آر ڈی او کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اے سی بی کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری املاک پر قبضہ کیا۔ ان پر یہ بھی سنگین الزامات ہیں کہ انہوں نے شخصی فائدہ کیلئے سرکاری زمینیں خانگی افراد کے حوالے کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button