تلنگانہ

تلنگانہ کے بعض اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی۔ حکام کو چوکس رہنے چیف منسٹر کی ہدایت

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے۔ شدید گرمی سے پریشان عوام کو گزشتہ رات سے اچانک موسم ٹھنڈا ہونے پر کافی راحت ملی ہے۔ خاص طورپر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں کل رات بارش ہوئی۔

 

اسی دوران محکمۂ موسمیات نے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔بھدرادری کوتہ گوڑم، حیدرآباد، جنگاؤں، کاماریڈی، کریم نگر، کھمم، محبوب آباد، میدک، میڑچل-ملکاجگری، ناگر کرنول، نلگنڈہ، نظام آباد، راجنہ سرسلہ ، سدی پیٹ، سوریہ پیٹ، ورنگل ہنمکنڈہ، یادادری بھونگیر، جگتیال، محبوب نگر، نارائن پیٹ، رنگاریڈی،

 

سنگاریڈی، وقارآباد اور ونپرتی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ کے مطابق تقریباً 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیے جانے کے پیشِ نظر وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی نے حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 

انہوں نے اناج کی خریداری کے مراکز پر اضافی انتظامات کرنے اور خریداری کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ کھلے مقامات پر رکھے گئے دھان کو بارش سے بچانے کے لیے ضروری تارپولین دستیاب رکھے جائیں۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

 

کی پیش قیاسی کے باعث وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی نے عوام سے بھی محتاط رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button