نیشنل

ڈی کے شیو کمار ہوں گے کرناٹک کے چیف منسٹر

بنگلورو: کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر ڈی کے شیوکمار کے انتخاب کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اگلے وزیر اعلیٰ کے لیے ڈی کے

 

شیوکمار کے نام کی تجویز پیش کی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح سدارامیا نے اپنی رہائش گاہ پر ریاستی وزراء کے ساتھ ناشتے کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی جس میں قیادت کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد

 

ریاستی وزیر ایچ کے پاٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سدارامیا آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے اور نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر ڈی کے شیوکمار ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناشتے کی میٹنگ میں سدارامیا نے

 

خود ڈی کے شیوکمار کے نام کی تجویز پیش کی۔ کانگریس ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ ہفتہ کے روز حلف برداری انجام دیں گے۔ادھر وزیر اعلیٰ کے دفتر نے بھی سدارامیا کے استعفے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button