جرائم و حادثات

باپ کی موت کا غم بیٹے کی خودکشی۔ نوجوان کی موت پر ماں نے بھی دے دی جان

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں رونما افسوس ناک واقعہ میں بیٹے کی موت پر دل برداشتہ ماں نے بھی خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والے کلا دھر اور کلاوتی اپنے بیٹے شیوکمار کے ساتھ میڑچل میں مقیم

 

تھے۔ دونوں میاں بیوی ٹیلرنگ کا کام کرکے زندگی بسر کر رہے تھے۔ اسی دوران کلا دھر علیل ہوگئے اور چھ ماہ قبل ان کا دیہانت ہوگیا۔ شوہر کی موت کے بعد کلاوتی اپنے بیٹے شیوکمار کو لے کر لشکرگوڑہ میں رہنے والے اپنے بھائی کے پاس

 

منتقل ہوگئیں۔ وہیں ایک کرائے کے مکان میں رہ کر زندگی گزار رہی تھیں۔تاہم باپ کی موت نے 20 سالہ شیوکمار کو ذہنی طور پر شدید صدمے سے دوچار کردیا تھا۔ وہ ہر وقت اپنے والد کی یاد میں غمزدہ رہتا تھا۔ اسی ذہنی اذیت کے باعث

 

چہارشنبہ کی صبح اس نے گھر میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی کچھ دیر بعد ماں کلاوتی نے اپنے بیٹے کو مردہ حالت میں دیکھا۔ چھ ماہ قبل شوہر کی موت اور اب اکلوتے بیٹے کی خودکشی کا صدمہ وہ برداشت نہ کرسکیں۔

 

بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ کلاوتی نے بھی ساڑی کے ذریعے پھانسی لے لی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button