اکبر آئی سوپر اسپیشیالیٹی ہاسپٹل میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی حامل 5G SILK ELITAمشین سے علاج کا آغاز
عینک اور کانٹیکٹ لینس سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا۔ڈاکٹر الطاف اکبرکی پریس کانفرنس

حیدرآباد30/مئی۔ اکبر آئی سوپر اسپیشیالیٹی ہاسپٹل مہدی پٹنم میں دور کی نظر کی کمزوری Mypiaکے انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی حامل 5G SILK ELITAمشین سے علاج کا آغاز ہو گیا۔ آج پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر الطاف اکبر Phaco & Lasik سرجن اور ڈاکٹر نازیہ افروز نے میڈیا کے نمائندوں کو جانسن اینڈ جانسن کی تیار کر دہ Silk Elitaمشین کا معائنہ کروایا اور اس سے متعلق تفصیلات سے واقف کر وایا۔
ڈاکٹر الطاف اکبر جنہیں ایک لاکھ سے زائد سرجریز کا اعزاز حاصل بتایا کہ عینک اور کانٹیکٹ لینس سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے یہ سب سے بہترین آرام دہ ہر قسم کے نقائص سے پاک طریقہ علاج ہے جس میں ایک آنکھ کا صرف سولہ سیکنڈ میں یعنی پلک جھپکنے کی دیری میں علاج ہو جاتا ہے اور ری کوری کا بھی فوری آغاز ہو جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں بصارت کو بہتر سے بہتر بنانے کی سہولت ہے یہ ایک انقلابی طریقہ علاج ہے جس میں نہ بلیڈ استعمال ہوتی ہے نہ ہی آنکھ میں کسی قسم کا چیرا لگانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ Silk Elitaایک نرم انتہائی درست، ہر قسم کے نقصان سے محفوظ طریقہ علاج ہے جو Corneaمیں طاقت محفوظ رکھتا ہے
اور قوت بصارت میں اضافہ کرتا ہے۔صرف سولہ سیکنڈ میں لیزر کے ذریعے ایک آنکھ کا علاج ہوتا ہے اور فوری ری کوری شروع ہوجاتی ہے۔ اس چند منٹ کے طریقہ علاج سے فوری آرام ملتا ہے۔ جن کی آنکھیں خشکDryہوتی ہیں اور وہ مریض جن کے Corneaپتلے ہوتے ہیں ان کے لیے یہ موزوں علاج ہے۔ بالخصوص دور کی نظر کی کمزوری دور کرنے اور کورنیا کو درست کرنے کا ایک انقلابی طریقہ علاج ہے۔ اس وقت یورپ اور تمام ترقی یافتہ ممالک میں Silk Elitaکے ذریعے ہی علاج کیا جا رہا ہے۔تیزی اپنی بینائی کی بحالی سے مطمئن ہیں اور 96%اپنے عزیز و اقارب کو Silkکے ذریعے علاج کی سفارش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر الطاف اکبر نے بتایا کہ ’اکبر آئی ہاسپٹل‘ میں Silk Elitaمشین کا استعمال شروع ہو چکا ہے۔
ڈاکٹر الطاف نے بتایا کہ اتھلیٹس، جم (Gym)کے شوقین اور وہ لوگ جو عینک سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ بہترین طریقہ علاج ہے انہوں نے بتایا کہ ’ڈاکٹراکبر آئی ہاسپٹل‘ میں Silk طریقہ علاج سے گزرنے والے ہر فرد کو منصوبہ بند نظم اور محفوظ ڈیگناسس سے گزارا جاتا ہے۔ کورنیا اسکریننگ،آئی میپنگ کی جاتی ہے۔کورنیا کے اندر سے Lenticule(مسور کی دال جیسا عدسہ) لیزر کے ذریعے نکال دیا جاتا ہے اس کے لیے دو تا چار ملی میٹر چیرا جاتا ہے جس میں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور کورنیا کو درست کردیا جاتا ہے۔
Silk Elitaاس وقت بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ٹکنالوجی ہے۔ ’اکبر آئی ہاسپٹل‘میں ماہرین کی ٹیم خدمات انجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر الطاف نے بتایا کہ ’اکبر سوپر اسپشیالیٹی آئی ہاسپٹل‘ میں آنکھوں کے تمام امراض کا علاج ہوتا ہے جن میں موتیہ بند، (Catract) کی روبوٹک سرجری قابل ذکر ہے۔لیزر کی مدد سے موتیا کا آپریشن میں Femtosecond Laserنامی جدید کمپیوٹر کنٹرولڈ لیزر سسٹم یہ سارا کام خود انجام دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکبر آئی ہاسپٹل کی شیخ پیٹ ٹولی چوکی اور چندرائن گٹہ برانچس سے رجوع ہونے والے مریضوں کو بھی سہولت فراہم کی گائی ہے۔



