جرائم و حادثات

بیوی کا گلا کاٹ کر قتل اور شوہر پر قاتلانہ حملہ۔ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی کے آئی ڈی اے بولارم حدود میں نامعلوم حملہ آوروں نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور شوہر پر بھی حملہ کردیا۔

 

پولیس کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والے انیل کمار اور مینا دیوی وینکٹیشور کالونی میں رہا‌کرتے ہیں۔ ہفتہ کی رات دونوں بازار سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔ گنڈی گوڈم اسپورٹس گراؤنڈ کے قریب ان کی موٹر سائیکل اچانک رک ہو گئی۔اسی دوران  جھاڑیوں میں چھپے ہوئے حملہ آور باہر نکل آئے اور پہلے انیل کمار پر حملہ کیا پھر 35 سالہ مینا دیوی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

 

بعد ازاں حملہ آوروں نے خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔بیوی کو بچانے کی کوشش کرنے والے انیل کمار پر بھی چاقوؤں سے حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

 

متاثرہ شخص کی شکایت پر آئی ڈی اے بولارم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button