جرائم و حادثات
حیدرآباد میں قرض وصولی ایجنٹوں کی ہراسانی سے تنگ نوجوان اکاؤنٹنٹ کی خودکشی
حیدرآباد – 3جون ( اردو لیکس )حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر درگم چیروو کیبل برج سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔
پولیس کے مطابق ناگول سے تعلق رکھنے والے والدین نے اپنی بیٹی روزا رمنی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔ اسی دوران درگم چیروو میں ایک لڑکی کی خودکشی کی اطلاع ملی۔ تفتیش کے بعد متوفیہ کی شناخت روزا رمانی کے طور پر ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ روزا رمنی ایک خانگی ہاسپٹل میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بینک قرض کی وصولی سے متعلق ایجنٹوں کی مبینہ ہراسانی کے باعث انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہو، تاہم پولیس مختلف زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔



