جرائم و حادثات

شادی کے نام پر 25 سے زائد خواتین کو دھوکہ، بیوہ معذور خواتین کے کروڑوں روپے لوٹنے والا شاطر دولہا مہاراشٹرا میں گرفتار

ممبئی: شادی کے نام پر 25 سے زائد خواتین کو دھوکہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے والے ایک شخص کو مہاراشٹر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایک معمر خاتون کی شکایت پر شروع کی گئی تحقیقات کے دوران حیران کن انکشافات سامنے آئے۔

 

پولیس نے اس معاملے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے انوج کمار چندر پرکاش ترویدی کو گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے تھانے پولیس اسٹیشن کو مارچ 2022 میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی۔ ایک بزرگ خاتون نے الزام

 

عائد کیا کہ ملزم نے اپنا نام اجے اگروال بتا کر 2019 میں ان کی نواسی سے شادی کی اور بعد میں دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا۔شکایت کے مطابق شادی کے کچھ عرصے بعد ملزم نے نیا فلیٹ خریدنے اور ایک اور مکان تعمیر کرنے کے بہانے رقم کا

 

مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران اس نے مختلف مواقع پر متاثرہ خاندان سے 82 لاکھ روپے نقد حاصل کیے۔ بعد ازاں فروری 2022 میں ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کا بہانہ بنا کر 33 تولے سونا لے کر فرار ہو گیا۔پولیس نے جب اس

 

معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ ترویدی اسی طرز پر 25 سے زائد خواتین کو اپنا شکار بنا چکا ہے۔پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم میٹرمونیل (شادی بیاہ) پلیٹ فارمز پر معذور، بیوہ اور بے سہارا خواتین کو

 

نشانہ بناتا تھا۔ وہ ہمدردی اور محبت کا ڈھونگ رچا کر ان سے شادی کرتا، پھر رقم اور زیورات حاصل کرنے کے بعد فرار ہو جاتا تھا۔پولیس کے مطابق اس نے متاثرہ خواتین سے حاصل کی گئی رقم سے

 

ایک مہنگی بی ایم ڈبلیو کار بھی خریدی تھی جسے اس کی گرفتاری کے بعد ضبط کر لیا گیا ہے۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس دھوکہ دہی کے نیٹ ورک میں ملزم کا بیٹا بھی شریک تھا۔

 

چنانچہ پولیس نے اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button