نیشنل

ایرانی صدر کی بیٹی زہرا پزشکیان دہلی میں مرکزِ توجہ- برکس بازار میں ہندوستانی دستکاری سے ہوئیں متاثر

ایرانی صدر کی بیٹی زہرا پزشکیان دہلی میں مرکزِ توجہ، برکس بازار میں ہندوستانی دستکاری سے ہوئیں متاثر

 

نئی دہلی: دہلی میں جاری 8ویں برکس سمٹ کے دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی بیٹی زہرا پزشکیان بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ زہرا نے نیشنل کرافٹس میوزیم میں منعقدہ ’برکس بازار‘ کا دورہ کیا، جہاں مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی ترقی انّپورنا دیوی نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

 

انّپورنا دیوی نے زہرا کو برکس بازار کا دورہ کرایا اور مختلف ممالک کی جانب سے پیش کئے گئے فنون، دستکاری اور ثقافتی ورثے سے واقف کرایا۔ زہرا نے ہندوستانی ہینڈلوم، ملبوسات، مٹی کے برتنوں اور دیگر دستکاریوں میں خاص دلچسپی کا اظہار کیا اور مقامی کاریگروں کے ہنر کی بھرپور تعریف کی۔

 

اس موقع پر انّپورنا دیوی نے زہرا کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کہا کہ برکس ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں اس طرح کے پروگرام اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ زہرا کا برکس بازار کا دورہ نہ صرف ثقافتی رنگ لئے ہوئے تھا بلکہ اس دوران وہ تقریب میں موجود افراد کی توجہ کا بھی مرکز بنی رہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button