جرائم و حادثات
حیدرآباد میں دلخراش حادثہ لڑکی ہلاک

حیدرآباد: شہر کے امیرپیٹ سری نگر کالونی کی مرکزی سڑک پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتاری سے آنے والی آر ٹی سی بس نے ایک موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی
جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کو پیچھے سے آنے والی آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی یہ حادثہ آج پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 26 سالہ ہیما درگا خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے آج اس کا فون خراب ہوگیا تھا
وہ دفتر سے چھٹی لے کر فون بنانے کیلئے ریاپیڈو پر امیر پیٹ کی طرف جارہی تھی کہ ان کی گاڑی کو بس نے ٹکر دے دی۔ حادثہ میں ہیما ہلاک اور بائیک چلانے والا زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے۔



