جنرل نیوز

جگتیال میں ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے ریاستی عہدیداروں کا اجلاس۔

جگتیال میں ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے ریاستی عہدیداروں کا اجلاس۔۔

 

ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے ریاستی عہد داروں کا ایک اہم اجلاس دفتر جماعت اسلامی ہند جگتیال پر منعقد ہوا۔ جناب شعیب الحق طالب صاحب ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے اس اجلاس کی نگرانی کی

 

۔ اس اجلاس میں ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مقامی یونٹس کےتمام ذمہ داران کے ایک روزہ تربیتی پروگرام کی منصوبہ بندی کی گئی جو انشاءاللہ بروز اتوار 20/سپٹمبر 2026 کو 00۔10 بجے صبح تا 00۔5 بجے شام بمقام انسائٹ اسکول مہدی پٹنم حیدرآباد میں منعقدہوگا۔ اس پروگرام میں ادارہ ادب اسلامی ہند کے کل ہند صدر جناب سلیم خان صاحب شرکت فرمائینگے۔

 

اس پروگرام میں ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ادارہ ادب اسلامی کى تمام یونٹس کے صدور اور سکریٹریز و دیگر ذمہ داران شرکت کریں گے اس پروگرام میں ادارہ ادب اسلامی ہند اوراس کے اغراض و مقاصد اس کی سرگرمیاں, اسلامی ادب کیا ہے, نسل نو کو اسلامی ادب سے کیسے جوڑا جاۓ اور

اقامت دین کی جدوجہد میں قلمکاروں کا کردار جیسے اہم عنوانات پر تقاریر اور ورکشاپ منعقد ہوں گے۔۔

 

اس اجلاس میں جناب لائق علی وارثی صاحب۔ معتمد عمومی ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ, اور نائب صدور ادارہ جناب عارف انصاری صاحب و جناب شیخ اسحاق علی صاحب موجود تھے۔ ان عہد داران کو مختلف یونٹس کے صدور سے فون پر ربط پیدا کرکے انکی اور معتمدین یا نائب صدور کی شرکت کو یقینی بنانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی اورصدر اجلاس نے اس صحافتی بیان کے ذریعہ ادارہ کے تمام یونٹس کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ 20/ سپٹمبر کے اس اجلاس میں ضرور بہ ضرور شرکت فرمائیں اجلاس کے بعد آندھرا پردیش کے ریاستی ذمہ داران سے فون پر رابطہ کرکے ریاست سے متوقع مندوبین کی تعداد پر گفتگو ہوئی آخر میں دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button