تلنگانہ
حیدرآباد کے مہدی پٹنم میں اسسٹنٹ سیول سپلائز افیسر بشری سلطانہ نے چاول پر من مانی قیمتوں کے لیبل ہٹانے کی ہدایت
مہدی پٹنم میں سیول سپلائیز عہدیداروں کے دھاوے، چاول پر من مانی قیمتوں کے لیبل ہٹانے کی ہدایت
حیدرآباد: حیدرآباد کے مہدی پٹنم سرکل میں سیول سپلائیز کی اسسٹنٹ آفیسر بشریٰ سلطانہ نے مختلف ریٹیل دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے تاجروں کو ہدایت دی کہ چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فروخت حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق کریں۔ انہوں نے دکانوں پر چاول کے تھیلوں پر درج من مانی قیمتوں کے لیبل ہٹاکر تلنگانہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے لیبل لگانے کی ہدایت دی۔
بشریٰ سلطانہ نے واضح کیا کہ کسی بھی دکاندار کو صارفین سے مقررہ قیمت سے زیادہ رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے تاجروں کو خبردار کیا کہ قیمتوں سے متعلق سرکاری قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی اور صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔




