جرائم و حادثات

عاشق کے ساتھ تعلقات میں رکاوٹ پر درندہ صفت خاتون نے 2 سالہ بیٹے کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

سدی پیٹ: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں انسانیت کو شرما دینے والا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنے محبوب کے ساتھ خلوت میں وقت گزارنے میں رکاوٹ بننے پر اپنے ہی دو سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

 

واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن والد کے شک کے بعد تقریباً 20 دنوں بعد حقیقت بے نقاب ہوگئی۔پولیس کے مطابق ضلع سدی پیٹ کے جگدیوپور منڈل کے تیگول گاؤں سے تعلق رکھنے والا سوامی پیشے سے

 

کیب ڈرائیور ہے۔ وہ اپنی بیوی جیوتی اور دو سالہ بیٹے ہری کرشنا کے ساتھ کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں رہتا تھا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جیوتی کے نوین نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ شوہر کی غیر موجودگی میں

 

وہ اکثر اپنے محبوب کو گھر بلاتی تھی۔ پولیس کے مطابق جب دونوں گھر میں اکیلے ہوتے تو معصوم بچہ اکثر رونے لگتا جس سے نوین کو شدید ناگواری ہوتی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ نوین نے جیوتی سے کہا کہ اسے بچہ پسند نہیں اور اسے

 

راستے سے ہٹا دینا چاہیے۔ الزام ہے کہ جیوتی بھی اس منصوبے پر رضامند ہوگئی۔ اس کے بعد دونوں نے مل کر روتے ہوئے بچے کو بے رحمی سے زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

 

بچے کی موت کے بعد جیوتی نے ڈرامہ رچاتے ہوئے اپنے شوہر کو بتایا کہ بچے کو اچانک دورہ (فٹس) پڑا تھا جس کے باعث اس کی جان چلی گئی۔ بیوی کی بات پر یقین کرتے ہوئے سوامی نے اسی رات اپنے آبائی گاؤں تیگول میں بچہ کو

 

دفن کردیا۔چند روز بعد سوامی کو اپنی بیوی کے رویے میں تبدیلی محسوس ہوئی۔علاوہ ازیں گھر میں خون کے دھبے دیکھ کر اس کے شکوک مزید گہرے ہوگئے۔ بعد ازاں اس نے اپنے بیٹے کی موت کے معاملے میں پولیس سے شکایت کی۔

 

پولیس کی تحقیقات کے دوران جیوتی نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم نوین فرار بتایا جاتا ہے۔ پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے اور مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button