تلنگانہ

حیدرآباد میں لڑکے کو پاکستانی“ کہنے والے شخص کے خلاف کیس درج

حیدرآباد میں لڑکے کو پاکستانی“ کہنے والے شخص کے خلاف کیس درج

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی جواہر نگر پولیس نے لڑکے کو پاکستانی“ کہنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوڑنگل سے تعلق رکھنے والی خاتون شیخ نسیمہ شہر کے علاقہ کاپرا،جنا پر یہ لیک فرنٹ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں۔

 

ان کے دو بچے دہلی میں رہتے ہیں۔ اس دوران خرابی صحت کے باعث ان کے رشتہ دار کا لڑکا ندیم ان کے گھر آیا اور ان کی تیمار داری کر رہا تھا۔ اس نے خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا اور علاج کروایا۔ خاتون نے بتایا کہ اس دوران ان کے چھوٹے بیٹے کی دوست

 

پراچی نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنا مکان خالی کر دیا جس پر انہوں نے اس لڑکی کو اپنے مکان میں رہنے کی اجازت دی۔ اس لڑکی کے پاس پالتو بلیاں بارشیں کیٹس ہیں۔ انہیں گھر میں رکھنے کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی جس پر بلیوں کو بالکنی میں رکھا گیا۔

 

بلیوں کو بالکنی میں رکھنے پر پڑوسیوں نے اعتراض کیا اور پراچی کو آدھی رات کو گھر سے نکال دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کیا۔ خاتون کے مطابق مکان کے مسئلہ پر ان کے اور مالک مکان کے درمیان مسئلہ چل رہا تھا تاہم میجنگ کمیٹی کے ذمہ داروں نے پراچی اور ندیم کو یہاں آنے پر اعتراض کرتے ہوئے بیجا الزامات عائد کئے اور پاکستانی ایجنٹ کہا گیا۔

 

اس دوران میچنگ کمیٹی کے ایک ذمہ دار نے لڑکے کو پاکستانی کہا علاوہ ازیں ان پر بھی پاکستانی ایجنٹ کا الزام عائد کیا گیا۔ خاتون نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے پولیس سے شکایت کی ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق لڑکے کو پاکستانی کہنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر لڑکے کو پاکستانی کہنے کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا اور لوگ اس طرح کے ریمارکس کرنے والے شخص کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرنے لگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button