جرائم و حادثات

جنونی عاشق کا لڑکی اور اس کے ارکان خاندان پر قاتلانہ حملہ 5 زخمی۔ محبت سے انکار پر انتقام

حیدرآباد: محبت کی پیشکش مسترد کیے جانے پر ایک جنونی نوجوان نے لڑکی کے گھر میں گھس کر اس اور اس کے ارکان خاندان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ رائے درگم کے انڈالہ بستی علاقے میں پیش آئے اس واقعے میں پانچ افراد شدید

 

زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رائے درگم انسپکٹر سی ایچ وینکنا کے مطابق گووردھن (23) اسی بستی میں رہنے والی 21 سالہ ڈگری کی طالبہ کا کافی عرصے سے محبت کے نام پر تعاقب کر رہا تھا۔ لڑکی کی جانب سے

 

مسلسل انکار کیے جانے پر وہ برہم ہوگیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کا خاندان اپنے مکان کی پہلی منزل پر رہتا ہے۔ ملزم جمعہ کی علی الصبح تقریباً 4 بجے پڑوسی کے مکان کی چھت کے راستے لڑکی کے گھر میں داخل ہوا۔ اس کے ہاتھ میں

 

چاقو تھا۔اس وقت گھر کے افراد ایک رشتہ دار کے ہاں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت میں جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ ملزم نے گھر میں داخل ہوتے ہی لڑکی کی بہن کی گردن پر چاقو رکھ دیا اور کسی کو شور نہ مچانے کی دھمکی

 

دی۔جب لڑکی اس کے ماں اور باپ نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ شور و غل سن کر لڑکی کا چچا بھی موقع پر پہنچا لیکن ملزم نے اس پر بھی وار کر دیا۔چیخ و پکار سن کر پڑوسی جمع ہو گئے اور

 

ملزم کو قابو میں کر کے باندھ دیا، بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم آوارہ گردی کرتا ہے اور اس نے تین روز قبل ہی آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم

 

ایمیزون سے چاقو منگوایا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button