تلنگانہ
پوکسو کیس میں بنڈی بھگیرتھ کی ضمانت منظور

حیدرآباد: پوکسو کیس میں بنڈی بھگیرتھ کے بیٹے کو عدالت سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے عدالتی ریمانڈ پر جیل میں محروس بھگیرتھ کو ملکاجگیری عدالت نے ہفتہ کے روز ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ حال ہی میں
درج پولیس نے بھگیرتھ کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جس کے بعد وہ گزشتہ ایک ماہ سے جیل میں تھے۔اس دوران بھگیرتھ کے وکلاء نے
ملکاجگیری عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ ہفتہ کے روز اس درخواست پر عدالت میں تفصیلی سماعت ہوئی جس میں دفاعی وکلاء نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے عدالت سے ضمانت دینے کی
استدعا کی۔دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے بعض شرائط کے ساتھ بھگیرتھ کی ضمانت منظور کر لی۔



