تلنگانہ

حضور اکرمؐ اور بی بی عائشہؓ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت

گرفتار کرکے سخت کارروائی کرنے علماء مشائخ کی ڈی سی پی چارمینار زون کرن کھیرے سے نمائندگی

حیدرآباد 22 جون (پریس نوٹ) بزمِ طارق اور چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے مشائخ عظام اور علمائے کرام و معززین کے ایک وفد نے ڈی سی پی چارمینار زون کرن کھیرے آئی پی ایس کو نازیہ الٰہی خان عرف نازیہ سناتنی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

 

وفد نے شکایت میں کہا کہ گستاخ نے نبی کریم ﷺ کی شان اور ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی شان میں گستاخی پر مبنی انتہائی نفرت انگیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ شکایت میں اس کے ایک پوڈکاسٹ میں گستاخانہ ریمارکس میں ملک میں مسلمانوں کے مکمل سماجی و معاشی بائیکاٹ کی اپیل کی گئی اور مساجد و مدارس کو گرانے کی دھمکیوں سمیت اسی طرح کے کئی واقعات اور بکواس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ڈی سی پی چارمینار زون سے کہا گیا اسی طرح شہر کا ایک گستاخ اور ملعون رکن اسمبلی گوشہ محل بھی آئے دن گستاخیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔

 

اس طرح کی حرکتوں پر روک لگانے کے لئے قانون کے تحت سخت کارروائی ضروری ہے۔ گستاخی کی حرکت کرنے والوں پر قانون شکنجہ کو مضبوط کرے تاکہ کوئی بھی کسی بھی مذہب کے خلاف زبان درازی نے کرسکے۔ علماء مشائخ کے وفد نے بی این ایس کی دفعات 196، 197، 299، 302، 353 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت فوری ایف آئی آر، ملزمہ کی گرفتاری، اور سوشل میڈیا سے قابلِ اعتراض ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ ایسے بیانات فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آئینی اقدار پر براہِ راست حملہ ہیں۔ امن برقرار رکھنے کے لیے فوری کارروائی ضروری ہے۔

 

وفد میں مولانا سید فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید سیف اللہ حسینی قادری الباقری سیف پاشاہ، مولانا ڈاکٹر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا سید ولی بادشاہ قادری الجیلانی ہاشم بادشاہ، مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی مختار پاشاہ، مولانا خواجہ غلام سبحانی صدیقی القادری چشتی، مولانا ڈاکٹر سید خلیل اللہ اویس بخاری، مولانا سید محمد حسینی قادری لطیف پاشاہ

 

مولانا عرفان اللہ شاہ نوری، مولانا عبدالرحیم شکیل سہروردی، ڈاکٹر نجم ریحان، مولانا ڈاکٹر سید محمد عثمان حسینی قادری ذکی پاشاہ کے علاوہ دوسرے شامل تھے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button