تلنگانہ

حیدرآباد میں 11 نومبر کو میگا جاب میلہ، 70 سے زائد کمپنیوں میں ملازمتوں کے مواقع – اضلاع اور دیگر ریاستوں کے امیدواروں کو بھی شرکت کی اجازت

 

حیدرآباد شہر کے مہدی پٹنم میں 11 نومبر بروز چہارشنبہ میگا جاب میلہ 2026 منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے بے روزگار نوجوانوں اور ملازمت کے متلاشی امیدواروں کو شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ منان خان کی موجودگی میں صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کنگس پیالیس، پلر نمبر 67، گڈی ملکاپور میں منعقد ہونے والے اس جاب میلے میں 70 سے زائد کمپنیاں حصہ لیں گی

 

اور انٹرویو کے بعد منتخب امیدواروں کو موقع پر ہی آفر لیٹر دیئے جائیں گے۔ دسویں، انٹرمیڈیٹ، ڈگری اور پوسٹ گریجویشن کامیاب امیدوار، تازہ فارغ التحصیل اور تجربہ کار دونوں شرکت کرسکتے ہیں۔ آئی ٹی کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی ملازمتوں کے مواقع دستیاب رہیں گے

 

۔ امیدواروں کو اپنے سی وی کی 10 نقول ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آر آر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر سید ذیشان الدین اس پروگرام کی معاونت کررہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق اب تک 32 ہزار سے زائد افراد کو بغیر کسی فیس کے ملازمتیں فراہم کی جاچکی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374315052 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button