تلنگانہ
آج رات حمایت ساگر کے دروازے کھولے جائیں گے۔ پولیس اور دیگر محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایت

File photo
حیدرآباد ۔ حیدرآباد شہر کے جڑواں آبی ذخائر کے کیچمنٹ علاقوں میں مسلسل بارش اور محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے پیش نظر حمایت ساگر ریزروائر میں پانی کی آمد میں اضافہ کا امکان ہے۔
اس صورتحال کے باعث آبی ذخیره کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لئے آج 28 جون کی رات حمایت ساگر کے فلڈ گیٹ کھول کر پانی چھوڑا جائے گا۔حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار کیوسک پانی نچلے علاقوں کی جانب چھوڑا جائے گا۔
آبی ذخیرے سے پانی کے اخراج کے پیش نظر واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اشوک ریڈی نے واٹر بورڈ، حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع کی انتظامیہ، حیدرا، جی ایچ ایم سی اور پولیس حکام کو مکمل طور پر چوکس
رہنے اور ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔



