جنرل نیوز

جنگاؤں میں موسلا دھار بارش، شدید گرمی سے عوام کو راحت

جنگاؤں: ضلع جنگاؤں میں اتوار کی دوپہر تقریباً آدھے گھنٹے تک موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی اور حبس سے پریشان عوام کو بڑی راحت ملی۔

 

بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ بارش کے بعد شہر میں تازگی کا احساس پیدا ہوا اور شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح رحمت کی بارشیں ہوتی رہیں تاکہ گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button