تلنگانہ

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی اسکیم کے تحت اُردو کے چھوٹے اخبارات و رسائل کو سالانہ مالی اعانت برائے سال 27-2026 کے لئے درخواستوں کی طلبی

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی اسکیم کے تحت اُردو کے چھوٹے اخبارات و رسائل کو سالانہ مالی اعانت برائے سال 27-2026 کے لئے درخواستوں کی طلبی

اردو خبر رساں اداروں کو سال 27-2026 کی مالی اعانت اور اردو مصنفین کی کتابوں کی خریدی برائے سال 2026۔ طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بیان

 

حیدرآباد: 03/ جولائی(اردو لیکس) تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کی اسکیم چھوٹے اُردو اخبارات و رسائل کو سالانہ مالی اعانت کے تحت 27-2026 کے لئے درخواستیں طلب کی جاری ہیں۔ جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں اس سلسلہ میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت درخواست گزار اپنی درخواست کے ساتھ RNI’ بینک اکاؤنٹ نمبر معہ IFSC Code پاس بک کی Self Attested کاپی آدھار کارڈ پیان کارڈ کی کاپیوں کے علاوہ 3 دن کے تازہ شماروں کی کاپیاں اور 15000 روپے (پندرہ ہزار روپے) کی ایڈوانس رسید بل کی تین کا پیاں اور یوٹیلائزیشن سر ٹیفیکیٹ 13 /جولائی 2026 تک بنام ڈائرکٹر رسکریٹری صدر دفتر تلنگانہ اردواکیڈیمی، چھوتھی منزل حج ہاؤ زنا میلی حیدرآباد میں بذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کریں۔اُردواکیڈیمی کی اسکیم ”اردو خبر رساں اداروں کی مالی اعانت اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ کے اُردو خبر رساں اداروں کی مالی اعانت برائے سال 27-2026 کے لئے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔

 

جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اُردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں ریاست تلنگانہ کے اردو خبر رساں اداروں سے خواہش کی ہے کہ اس اسکیم کے تحت سال 27-2026 کی مالی اعانت کے لئے امیدوار اپنی درخواست کے ساتھ آدھار کارڈ کی زیراکس، نیوز ایجنسی کی رجسٹریشن کی موجودہ سال کی رینیول کالی سیاست، منصف اعتماد رہنمائے دکن اور ساز دکن اخبارات کے سال بھر کی 30 کٹنگس، نیوز ایجنسی کے بینک اکاؤنٹ کی زیراکس 15 /جولائی 2026 تک تلنگانہ اُردواکیڈیمی، چوتھی منزل، حج ہاؤ زنا میلی حیدرآباد میں ذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کر سکتے ہیں۔تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کی اسکیم ”مطبوعہ کتابوں کی خریداری اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ کے اُردو مصنفین کی سال 2025 کی مطبوعہ کتابوں کی 50 رعایت کے ساتھ خریداری برائے سال 2026 کے لئے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔

 

 

جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اُردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں ریاست تلنگانہ کے اُردو مصنفین سے خواہش کی ہے کہ اس اسکیم کے تحت سال 2025 کی شائع شدہ کتابوں کی خریداری کے لئے امیدوار اپنی درخواست آدھار کارڈ کی زیراکس اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات 25 /جولائی 2026 تک بنام ڈائرکٹر اسکریٹری تلنگانہ اُردواکیڈیمی، چوتھی منزل، حج ہاؤ زنا میلی حیدر آباد میں ذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کر سکتے ہیں

 

۔وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی سر پرستی میں اور وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین کی نگرانی میں صحیفہ نگاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اس اسکیم کو رو بعمل لایا جا رہا ہے۔ ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ اردواکیڈیمی نے دنیائے صحافت سے تعلق رکھنے والے اہل قلم حضرات سے خواہش کی ہے کہ جلد از جلد اپنی درخواستیں داخل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button