تلنگانہ

ایک اور طوفان تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی۔ ان اضلاع میں ہوگا زیادہ اثر

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے آکوان طوفان کے اثر سے تلنگانہ میں بارش کا امکان ہے۔ طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے دوران جاریہ ماہ 20 سے 22 تاریخ تک تلنگانہ کے مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بارش کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خاص طور پر کھمم، بھدرادری کتہ گوڑم، محبوب آباد، سوریہ پیٹ، نلگنڈہ اور ناگرکرنول اضلاع میں اوسط سے شدید بارش ہوسکتی ہے۔ان اضلاع کے عوام اور متعلقہ عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

ریاست کے کئی دیگر اضلاع میں بھی آسمان ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر درمیانی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔فی الحال ریاست میں سردی کی شدت زیادہ ہے تاہم طوفان کی آمد کے ساتھ ہی موسم میں اچانک تبدیلی آنے کا امکان ہے۔

 

اس ماہ 20 سے 22 تاریخ تک بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ماہرین نے خاص طور پر دھان کی کٹائی اور خریداری کے مرحلے میں موجود کسانوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے

 

والی تازہ ترین وارننگز پر مسلسل نظر رکھنے اور چوکس رہنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button