تلنگانہ

عوام کو ایس آئی آر کی مشکلات سے روکنے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کریں – بیرسٹر اویسی کا ریونت ریڈی حکومت سے مطالبہ

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ریونت ریڈی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ (PRC) جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی ووٹر فہرست کی اشاعت کے بعد شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنے کا انتظار کرنے کے بجائے حکومت کو پیشگی اور فعال انداز میں اقدامات کرنے چاہئیں۔

 

انہوں نے پڑوسی ریاست کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی کانگریس حکومت اپنے شہریوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کر رہی ہے، تو پھر تلنگانہ حکومت بھی اسی طرز پر یہ سہولت کیوں فراہم نہیں کر سکتی۔ بیرسٹر اویسی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں فوری اور مثبت فیصلہ کرتے ہوئے عوام کے مفادات کا تحفظ کرے

 

بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پانچ ریاستوں کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر کمزور طبقات کے ایک بڑے حصے کے پاس ضروری سرکاری دستاویزات موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 52 فیصد غریب افراد کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے، جبکہ 42 فیصد کے پاس ذات (کاسٹ) سرٹیفکیٹ اور اتنے ہی افراد کے پاس رہائشی سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں ہے

 

۔ اس کے برعکس خوشحال خاندانوں کے تقریباً 82.3 فیصد بچوں کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ موجود ہے، جو دستاویزات تک رسائی میں واضح عدم مساوات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

بیرسٹر اویسی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ معاشی طور پر کمزور طبقات کو ضروری دستاویزات کی فراہمی کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کرے تاکہ انہیں سرکاری خدمات اور فلاحی اسکیموں سے محروم نہ ہونا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button