تلنگانہ

بحرین کے سمندر میں تلنگانہ کے نظام آباد کا شہری غرق

نظام آباد: بحرین کے دُرّت البحرین کے ساحلی علاقے میں پیش آنے والے ایک حادثے میں ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے سرینواس تھوٹا پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔سرینواس نومبر 26، 2019 سے بحرین میں واقع ایم

 

اے سی کمپنی کے پروجیکٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور آپریٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی بحرین کی کوسٹ گارڈ ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ بعد ازاں متعلقہ حکام نے قانونی

 

کارروائی کا آغاز کر دیا۔سرینواس کی وفات پر ان کی کمپنی ایم اے سی انتظامیہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button