مبارکباد
فلائی ایڈیل کی پروازوں کا آغاز، المیزان ٹورس نے عہدیداران کو تہنیت پیش کی
فلائی ایڈیل کی نئی پروازوں کے آغاز کے موقع پر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس (حج و عمرہ گروپ)، مانصاب ٹینک، حیدرآباد کے مینیجنگ ڈائریکٹر الحاج حافظ محمد فیاض علی نے ایک تہنیتی تقریب کے دوران فلائی ایڈیل کے منیجر انٹرنیشنل سیلز محمد ڈیسوکی، انڈو سعودی کے ڈائریکٹر ایس کے سنگھ اور منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید ہدایت حسن ساجدی کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی
۔ اس موقع پر باہمی تعاون کے فروغ، حج و عمرہ زائرین کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اور مستقبل میں خدمات کے مزید استحکام پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تقریب میں رومیسہ ٹراویلس کے مینیجنگ ڈائریکٹر حامد فیاض الدین، محمد سمیع الدین، عبدالنوید، مجتبیٰ مدنی اور آنند سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔




