تلنگانہ

حیدرآباد کے ایک پولیس اسٹیشن میں سانپ داخل

حیدرآباد:  شہر کے مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں زہریلے سانپوں کی آمد سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اسٹیشن میں شکایت کنندگان کے ویٹنگ ھال میں تین ناگ سانپ داخل ہوگئے جس پر پولیس ملازمین فوراً متحرک ہوئے اور انہیں پکڑ کر پلاسٹک کی بالٹی میں رکھا گیا۔

 

بعد ازاں فرینڈس آف سنیکس سوسائٹی کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے سانپوں کو پکڑ کر محفوظ طریقے سے جنگلاتی علاقے میں چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ تین سال قبل جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے تحت مدھورا نگر پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا تھا۔ اسٹیشن کے احاطے میں مختلف مقدمات میں ضبط شدہ گاڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں

 

جبکہ خالی زمین پر جھاڑیاں اور گھنے درخت اُگ آنے سے سانپوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں اکثر سانپ نظر آتے ہیں جبکہ آوارہ کتوں کی موجودگی بھی آنے والوں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button