جرائم و حادثات
شاہ آباد 6 افراد کا قتل۔ ملزم کے سر پر 2 لاکھ کا انعام

حیدرآباد: فیوچر سٹی پولیس کمشنریٹ نے اعلان کیا ہے کہ چھ افراد کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم پی۔ راج کمار کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہونے والی مستند اطلاع فراہم کرنے والے شخص کو 2 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ٹھکانے یا نقل و حرکت سے متعلق ایسی قابلِ اعتماد معلومات جن کی بنیاد پر اس کی گرفتاری ممکن ہو فراہم کرنے والے کو 2,00,000 روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ اطلاع دینے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی اور اس کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ملزم کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے افراد چیوڑلہ پولیس کنٹرول روم سے
8712665324
پر فون کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے اطلاع دے سکتے ہیں۔



