انٹر نیشنل

بنکاک کے پب میں لگی بھیانک آگ 27 ہلاک

نئی دہلی ۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک پب میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتِن چرن ویراکول جائے واقعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ 2022 میں بھی تھائی لینڈ کے ایک میوزک پب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 2009 میں بینکاک کے ایک نائٹ کلب میں لگنے والی آگ میں 66 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button