حیدرآباد ۔ چارمینار اسسٹنٹ کمشنر پولیس کی بیوی کی خودکشی

حیدرآباد: شہر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) پی چندر شیکھر کی اہلیہ ہیما لتا عمر (48) نے اتوار کو الوال میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق اے سی پی پی چندر شیکھر اپنی اہلیہ ہیما لتا کے ساتھ برنداون کالونی، الوال میں رہائش پذیر تھے۔ اتوار کی شام ہیما لتا کی نعش مبینہ طور پر گھر کے اندر چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
اطلاع ملتے ہی الوال پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی معائنہ کیا۔ جائے حادثہ سے سائنسی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کلوز ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفتیش کے دوران خاندانی معاملات، صحت سے متعلق مسائل اور دیگر تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانے منتقل کر دیاگیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ چندرشیکھر چارمینار ڈویژن کے اے سی پی ہیں۔



