جرائم و حادثات

تلنگانہ:ضلع وقارآباد اننت گیری ہلز میں ٹریکنگ کے دوران حیدرآبادی خاتون ہلاک

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد کے اننت گیری جنگلاتی علاقے میں ٹریکنگ کے دوران ایک خاتون کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 

خاندان کے افراد کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے گئی 47 سالہ پرینکا مول ٹریکنگ کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

 

وہ حیدرآباد سے تعلق رکھتی تھیں اور ایک خانگی اسکول میں بطور ٹیچر خدمات انجام دے رہی تھیں۔مقامی افراد اور متوفیہ کے ارکان خاندان کے مطابق اتوار کی صبح ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر

 

حیدرآباد کے علاقے کنچن باغ سے پرینکا مول اپنے خاندان کے تین دیگر افراد کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے اننت گیری کے جنگلاتی علاقے پہنچیں۔ پہلے انہوں نے نندی گھاٹ کے اطراف وقت گزارا

 

اس کے بعد ٹریکنگ کرتے ہوئے ویو پوائنٹ تک پہنچیں اور وہاں سے اننت گیری کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوئیں۔ اسی دوران پرینکا مول کی طبیعت اچانک شدید خراب ہو گئی اور وہ زمین پر گر پڑیں۔

 

گھبراہٹ میں ارکان انہیں تقریباً چار کلومیٹر دور واقع وقارآباد کے سرکاری اسپتال لے گئے۔ معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ دل کا دورہ (ہارٹ اٹیک) کی وجہ سے ان کا دیہانت ہوچکا ہے ۔

 

چند لمحے پہلے تک خوشگوار وقت گزارنے والی پرینکا مول کو بے جان حالت میں دیکھ کر ارکان خاندان غم سے نڈھال ہو گئے۔ بعد ازاں ان کی نعش کو حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

 

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button