نیشنل

دہلی میں وزیراعظم گھر کے قریب کشیدگی – پیپر لیک معاملہ میں راہول اور پرینکا گاندھی کا دھرنا

دہلی میں نیٹ امتحان میں مبینہ بے قاعدگیوں کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ سی جے پی کی جانب سے پیر کو پارلیمنٹ مارچ کے بعد اب کانگریس نے بھی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج تیز کر دیا۔

 

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کی طرف پیدل مارچ پر نکلے۔ تاہم پولیس نے انہیں راستے میں روک دیا، جس پر راہول گاندھی کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی۔

 

اس کے بعد راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، کے سی وینوگوپال اور دیگر رہنما وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں علامتی ہتھکڑیاں پہن کر احتجاج کیا اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button