نیشنل

حکومت احتجاجی طلباء سے بات چیت کیلئے تیار۔ مرکزی وزیر کا بیان

نئی دہلی:نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر بڑھتی ہوئی تشویش کے پیشِ نظر مرکزی حکومت نے اصلاحی اقدامات میں تیزی پیدا کر دی ہے۔

 

حکومت نے ایک بار پھر طلبہ اور کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ”حکومت آپ کی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت بات چیت کے لیے تیار ہے۔”

 

جتیندر سنگھ نے مزید کہا”مرکزی حکومت نے احتجاج کرنے والوں کے سامنے چار تجاویز رکھی ہیں اور ان پر بات چیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ احتجاج کرنے والوں کی جانب سے چند نمائندے آ کر حکومت سے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ آپ جب چاہیں آ سکتے ہیں۔

 

حکومت کی طرف سے میں اور جے پی نڈا ان مذاکرات میں شریک ہوں گے۔”انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات جے پی نڈا کے دفتر یا ان کی رہائش گاہ پر بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر بات چیت کا آغاز کیا جائے تو رفتہ رفتہ مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت طلبہ کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی کے مطابق اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button