نیشنل
طلبا کا احتجاج ۔ دہلی کناٹ پلیس میں شام 6:30 بجے دکانیں بند

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے پیشِ نظر نیو دہلی ٹریڈرس اسوسی ایشن (این ڈی ٹی اے) نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
احتجاج کی شدت کو دیکھتے ہوئے کناٹ پلیس (سی پی) کے علاقے میں جمعرات کی شام 6:30 بجے ہی تمام دکانیں اور دفاتر بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسوسی ایشن نے دکانداروں اور مالکین سے اس فیصلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے این ڈی ٹی اے کی اس ہدایت کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے شام 6:30 بجے ہی دکانیں بند کروانے اور جنتر منتر کے مقام پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کیے جانے پر سوال اٹھایا۔
کجریوال نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ایک بار پھر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف طاقت کے استعمال کی تیاری کر رہی ہے۔



