لیڈی ٹیچر نے معصوم بچہ کے نازک حصہ کو چاقو گرم کرکے دیا چرکہ۔ اترپردیش میں ظالمانہ واقعہ

نئی دہلی: ریاست اترپردیش وارانسی کے ایک پرائیویٹ پلے اسکول میں نرسری کے طالبعلم کے ساتھ ایک ٹیچر نے انتہائی ظالمانہ سلوک کیا۔ واش روم جانے کی اجازت نہ ملنے پر بچے نے چڈی میں ہی پیشاب کرلیا
جس پر برہم ٹیچر نے چاقو کو گرم کیا اور بچے کو دوسرے کمرے میں لے جا کر اس کے جسم کے نازک حصہ پر چرکے دئیے۔ جمعہ کے روز پیش آنے والا یہ بہیمانہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔گھر پہنچنے پر بچہ شدید درد سے تڑپنے لگا جسے دیکھ کر ماں نے تفصیلات حاصل کیں اپنے شوہر کو بتائی۔
اگلے روز والدین نے اسکول جا کر شکایت کی مگر اسکول انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔ اس کے بعد متاثرہ بچے کے والد نے پولیس سے رجوع کیا۔ والد کی شکایت پر پولیس نے متعلقہ ٹیچر اور اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس واقعہ کے بعد لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور ان کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹے بچے کے ساتھ اس قدر درندگی کرنا انتہائی شرمناک اور گھناؤنا عمل ہے۔



