جرائم و حادثات

امریکہ میں سڑک حادثہ میں تلنگانہ کی خاتون سافٹ ویر انجینئر ہلاک

حیدرآباد: رنگا ریڈی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون امریکہ میں رونما سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔

 

ذرائع کے مطابق ضلع کے آمنگل منڈل کے موضع آکوتوٹاپلی سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ خاتون شری پتی دیپا ریڈی امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں پیر کے روز پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔

 

دیپا ریڈی کی شادی تقریباً 20 سال قبل رام کرشنا ریڈی سے ہوئی تھی۔ دونوں شوہر بیوی سافٹ ویئر انجینئر بتائے گئے ہیں اور امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں مستقل طور پر مقیم تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق دیپا ریڈی اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں اور نیو جرسی میں ایک ٹریفک سگنل پر رکی ہوئی تھیں

 

کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button