جرائم و حادثات

نظام آباد ریلوے اسٹیشن پر بے ہوشی کی حالت میں ملی نامعلوم خاتون دورانِ علاج فوت

نظام آباد: تلنگانہ کے نظام آباد ریلوے اسٹیشن پر بے ہوشی کی حالت میں ملی ایک نامعلوم خاتون دورانِ علاج سرکاری اسپتال میں دم توڑ گئی۔

 

ریلوے پولیس کے مطابق پیر کی رات تقریباً 11 بجے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر تقریباً 40 سالہ ایک خاتون شدید علیل حالت میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی، جسے اسٹیشن منیجر نے دیکھا۔ اطلاع ملتے ہی 108 ایمبولینس کے ذریعہ خاتون کو نظام آباد گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج شروع کیا۔

 

تاہم خاتون منگل کی صبح تقریباً 8:30 بجے دورانِ علاج فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی، البتہ اس کے دائیں ہاتھ پر کنڑ زبان میں ایک ٹیٹو موجود ہے۔

 

۔ ریلوے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو متوفیہ کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ نظام آباد ریلوے پولیس سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button