جنرل نیوز

جمیتہ علماء تلنگانہ کے زیر اہتمام نظام آباد میں یکم اگست کو ”اضلاع کے مسلمانوں کے موجودہ مسائل ”کے عنوان پر جلسہ عام 

ریاستی جمیتہ علماء تلنگانہ کے زیر اہتمام نظام آباد میں یکم اگست کو ”اضلاع کے مسلمانوں کے موجودہ مسائل ”کے عنوان پر جلسہ عام

عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل۔عہدیداران جمعیتہ نظام آباد سید سمیع اللہ قاسمی، مولانا شیخ اسمعیل عارفی، محمد افضل الدین کی پریس کانفرنس

 

نظام آباد: 28/ جولائی (اردو لیکس) ریاستی جمیتہ علماء تلنگانہ کے زون نمبر 2 متحدہ اضلاع نظام آباد، کریم نگر، عادل آباد کی مجلس منتظمہ کا ایک روزہ تربیتی اجتماع و اجلاس عام یکم اگست بروز ہفتہ صبح 9 بجے دن تا عصر بمقام ادارہ مظہر العلوم آٹو نگرنظام آباد منعقدہ ہوگا جبکہ بعد نماز مغرب ”اضلاع کے مسلمانوں کے موجودہ مسائل کے عنوان پر نظام بیالیس فنکشن ہال بودھن روڈ پر منعقد ہوگا

 

آج دوپہر دفتر جمیتہ علماء نظام آباد پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مولانا سید سمیع اللہ قاسمی صدر، جناب مولانا شیخ اسمعیل عارفی نائب صدر، جناب محمد افضل الدین جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ ملک موجودہ حالات کے تناظر میں طلباء نوجوانوں کو نیٹ امتحان کے پیپر لیک مسئلہ پر سی پی جے پلیٹ فارم تشکیل دے کر مرکزی وزیر تعلیم کو استعفی دینے کے لئے مجبور کیا ہے اس طرح ملک وقوم کے دیگر مسائل کی یکسوئی کے لئے جدو جہد کی ضرورت ہے مولانا سید سمیع اللہ قاسمی، مولانا شیخ اسمعیل عارفی، محمد افضل الدین نے بتایا کہ جمیعتہ علماء ملک گیر سطح پر قومی یکجتی کو فروغ دینے کے لئے سر گرم عمل خدمات انجام دے رہے ہے اور سماج کے تمام کے لئے حقوق و انصاف، سیاسی، سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں کلیدی رول ادا کررہی ہے

 

ان قائدین نے بتایا کہ یکم اگست کو نظام آباد میں منعقد تربیتی اجتماع و اجلاس عام زیر سرپرستی امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی دامت برکاتہم عمل آئیگا اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا شاہ احسان الدین صاحب صدر جمعیتہ علماء ریاستی تلنگانہ فرمائیں گے اس اجلاس میں حافظ پیر خلیق احمد صاحب جنرل سیکریٹری، حضرت مولانا حسام الدین المعروف جعفر پاشاہ صاحب صدر تحفظ مدارس و مساجد و امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ، حضرت مولانا عبدالرحیم بانعیم صاحب، حضرت مولانا غیاث الدین احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال انڈیا،حضرت مولانا محمد ارشاد علی صاحب قاسمی سکریٹری ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا، جناب سید غلام افضل خسرو پاشاہ بیا بانی صاحب صدر نشین ریاستی تلنگانہ حج کمیٹی کے علاوہ خصوصی مدعو عین جن میں قابل ذکر حضرت مولانا مفتی عبدالغنی صاحب، صدر جمعیت العلماء ضلع نرمل حضرت مولانا مفتی الیاس احمد قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیت العلماء ضلع نرمل حضرت مولانا سید مظہر صاحب، صدر جمعیت العلماء ضلع جگتیال حضرت مولانا مفتی یونس صاحب قاسمی، صدر جمعیت العلماء ضلع کریم نگر حافظ ابو بکر صاحب، صدر جمعیت العلماء عادل آباد حضرت مولانا عبدالرقیب صاحب صدر جمعیت العلماء کاماریڈی شرکت فرمائیں گے۔اس پریس کانفرنس میں عنایت علی افروز خازن، عاطف احمد سکریٹری، حافظ مفتی عبدالنثار، آرگنائز نگ سکریٹری سید عبدال، مولانا عاطف، مفتی ذبیر، حافظ عبدالحسیب نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button