پوچم پاڈ سانحہ میں تین مہلوک نوجوانوں کی بہادی تسلیم کرنے اور ان کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے قائد بی آر ایس نوید اقبال کی ضلع کلکٹر نظام آباد سے نمائندگی

پوچم پاڈ سانحہ میں تین مہلوک نوجوانوں کی بہادی تسلیم کرنے اور ان کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے قائد بی آر ایس نوید اقبال کی ضلع کلکٹر نظام آباد سے نمائندگی
نظام آباد: 28/ جولائی (اردو لیکس) صدر ضلع اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی مسٹر نوید اقبال نے ضلع نظام آباد کے پوچم پاڈ سری رام ساگر پراجیکٹ میں گذشتہ دنوں پیش آئے المناک و افسوس ناک واقعہ میں تین بہادر و دلیر نوجوانوں جن مسٹر عظیم (22)سال مسٹر کلیم (22) سال اور مسٹر وجاہت نے دیگر دو نوجوانوں کو غرقابی سے بچانے کی خاطر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی جان گنوا بیٹھے تھے آج ضلع کلکٹر نظام آباد کے نام ایڈیشنل کلکٹر کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ان تینوں نوجوان اپنے خاندانوں کی کفالت کا واحد ذریعہ تھے جبکہ ان نوجوانوں کے والدین جسمانی طور پر معذور ہیں ان تینوں نوجوانوں کے افراد خاندان شدید رنج و الم میں مبتلاء ہونے کے ساتھ معاشی طور پر سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں
ان حالات کے تناظر میں ان تینوں بہادر نوجوان عظیم، کلیم،وجاہت کی بہادری اور قربانی کو حکومت سطح پر تسلیم کیا جائے انہیں ریاستی اور قومی سطح پر بہادری کے (بعد از مرگ) ایوارڈز سے نوازا جائیں اور ان کے پسماندگان کو فی کس دس لاکھ روپے معاوضہ فراہم کیا جائے اس کے علاوہ ان نوجوانوں کے خاندانوں سے ہر فرد کے خاندان کو سرکاری ملازمت و دیگر فلاحی سہولیات فراہم کی جائے ایڈیشنل کلکٹر نے اس بات کا یقین دیا کہ اس نوجوانوں کے غرقابی کی تحقیقات کی جارہی ہے
اس کے بعد ان نوجوانوں کے خاندانوں کے لئے مناسب اقدامات کئے جانے کا نوید اقبال کو تیقن دیا اس موقع پر بی آر ایس پارٹی سینئر قائدین ثناء اللہ، عمرو چاوش، لطیف، سمیع اللہ موجود تھے۔



