تلنگانہ

تلنگانہ کے محکمہ پولیس میں 7437 ملازمتوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری

تلنگانہ حکومت نے پولیس محکمہ میں بڑے پیمانے پر تقررات کے لیے 7,437 ملازمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے مطابق سول، اے آر، اسپیشل پولیس، جیل اور فائر محکمہ میں تقرریاں کی جائیں گی

 

۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کانسٹیبل (سول) کی 3,697، کانسٹیبل (اے آر) کی 1,052، اسپیشل پروٹیکشن فورس میں سب انسپکٹر کی 44 اور کانسٹیبل کی 1,380 ملازمتیں پُر کی جائیں گی۔

 

فائر محکمہ میں اسٹیشن فائر آفیسر کی 39 اور فائر فائٹر کی 751، جبکہ جیل محکمہ میں 223 ملازمتوں پر بھرتی عمل میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button