جرائم و حادثات
عاشق کو ویڈیو کال کرکے معشوقہ کی خودکشی۔ بریک اپ پر انتہائی اقدام

Lحیدرآباد: ناکام محبت سے دلبرداشتہ نوجوان خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کاکیناڈا ضلع کے پیٹھا پورم حلقہ میں پیش آیا۔
گولا پرولو میں ایک فینانس کمپنی میں کام کرنے والی 27 سالہ پریسیلا کو کچھ عرصے سے ایک نوجوان سے محبت تھی تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اس کے عاشق نے اسے چھوڑ دیا۔پرسکیلا نے اپنے بوائے فرینڈ کو ویڈیو کال کی جب گھر پر کوئی نہیں تھا
اور چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔



