بیٹی پر بری نظر ماں نے اپنے عاشق کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا

نئی دہلی: ایک ماں اپنی بیٹی پر اپنے عاشق کی جانب سے بری نظر ڈالنے اور اس کی جانب سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکی غصے میں آ کر اس نے اس شخص پر حملہ کیا اور باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چھری سے اس کے جسم کے پرائیویٹ پارٹ کو کاٹ زخمی کر دیا۔
یہ سنسنی خیز واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اننت پور رورل منڈل کے راچنا پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے آٹو ڈرائیور سریش کا گزشتہ پانچ برس سے مقامی ڈرائیورس کالونی میں رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلق تھا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں سریش نے خاتون کی بیٹی کے ساتھ بھی مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کرنا شروع کر دیا تھا۔
خاتون نے اسے سختی سے خبردار کیا کہ وہ اس کی بیٹی سے دور رہے لیکن الزام ہے کہ اس نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا۔خبر کے مطابق ایک رات سریش معمول کے مطابق خاتون کے گھر آیا۔ آدھی رات کے بعد جب خاتون باتھ روم گئی ہوئی تھی تو اس نے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر ماں فوراً وہاں پہنچی اور اسے روکنے کی کوشش کی۔
الزام ہے کہ جب سریش باز نہ آیا تو خاتون شدید غصے میں آ گئی اور سبزی کاٹنے والی چھری سے اس کے جسم کے نازک حصہ کو زخمی کر دیا۔ شدید خون بہنے کے باعث وہ موقع پر ہی گر پڑا۔واقعے کے بعد خاتون نے خود پولیس کو اطلاع دی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی نوجوان کو ہاسپٹل لے جایا گیا
جہاں وہ زیر علاج ہے اور پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔



