اسپشل اسٹوری

45 منٹ میں 5 پلیٹ بریانی کھا کر نوجوان نے بنایا ریکارڈ، زندگی بھر مفت بریانی کا انعام

45 منٹ میں 5 پلیٹ مٹن بریانی صاف، نوجوان نے جیت لیا زندگی بھر مفت بریانی کا انعام

کولکتہ: اگر بریانی کے شوق کی بات ہو تو مغربی بنگال کے ایک نوجوان نے ایسا کارنامہ انجام دیا کہ سب حیران رہ گئے۔ کولکتہ کے معروف شیراز گولڈن ریسٹورنٹ کی 85ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ بریانی کھانے کے مقابلہ میں پرمیت کمار داس نے محض 45 منٹ میں 5 پلیٹ مٹن بریانی کھا کر "دی بریانی مین” کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

 

اس دلچسپ مقابلے میں 100 سے زائد افراد نے حصہ لیا، جن میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے 25 افراد فائنل تک پہنچے۔ فائنل میں پرمیت کمار داس نے غیر معمولی رفتار اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت میں 5 پلیٹ بریانی ختم کر دی اور سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فاتح قرار پائے۔

 

فاتح کو انعام کے طور پر ریسٹورنٹ کی جانب سے "لائف ٹائم فری بریانی کارڈ” پیش کیا گیا، جس کے ذریعہ وہ زندگی بھر مفت بریانی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر 24 فائنلسٹس کو تین سالہ لائلٹی کارڈ دیے گئے، جن کی مدد سے وہ شیراز گولڈن ریسٹورنٹ کی مختلف شاخوں پر رعایتی قیمت میں کھانا حاصل کر سکیں گے۔

 

یہ منفرد مقابلہ نہ صرف بریانی کے شوقین افراد کے لیے دلچسپی کا مرکز بنا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button