“سروں کا ساگر” – ریاض میں محفلِ یادِ محمد رفیع کا ُشاندار انعقاد۔ زیر اہتمام GMF

ریاض – باسط ابو معاذ
“گلف ملیالی فورم جی سی سی”- (GMF GCC) نے لیجنڈری پلے بیک سنگر محمد رفیع صاحب کی 46ویں برسی کے موقع پر ریاض کے پیپر ٹری ریسٹورنٹ میں “سروں کا ساگر” کے عنوان سے ایک یادگار موسیقی کی محفل کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں انڈین، پاکستانی اور دیگر جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے دلداگاں موسیقی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد ادریس احمد خان نے اس محفل میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے GMF GCC کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نئی نسل کو اپنی ثقافت اور زبان سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ساز و آواز کی اس محفل میں دیگر مہمانوں عزازی میں آفتاب نظامی، ڈاکٹر سید این مسعود CEO سکسیس انٹرنیشنل اسکول، عبدالجبار صدر گلوبل تلنگانہ فورم اور پاکستان کمیونٹی کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کے کوآرڈینیٹر نوفل واڈاگرا اور رفی پانگوڈ تھے۔ سید منہاج الدین خان نے بطورمہمان اعزازی شرکت کی۔محفل لیڈ سنگر رحیم اپالا تھے۔ انہوں نے محمد رفیع صاحب کے لازوال اور امر گیتوں کو اپنی سریلی آواز میں پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ ہر گیت پر سامعین نے تالیوں کی گونج سے داد دی۔ اس پروگرام کو “شفا میڈیکل اینڈ ایمبولینس سروس” نے اسپانسر کیا تھا۔
آخر میں تمام مہمانان خصوصی اور فنکاروں اور اسپانسرز میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ منتظمین نے اعلان کیا کہ GMF GCC مستقبل میں بھی اس طرح کی ثقافتی محفلیں منعقد کرتا رہے گا۔




