جرائم و حادثات

حیدراباد کے پرانے شہر میں کرنٹ شاک لگنے سے 35سالہ خاتون جاں بحق

حیدراباد کے پرانے شہر کے تالاب چنچلم میں برقی شارٹ سرکٹ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں.

 

تفصیٖلات کے مطابق تالاب چنچلم کے گلی نمبر 1، سلیمہ خاتون مسجد کے سامنے واقع ایک مکان میں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں برقی شاک لگنے سے 35 سالہ طاہرہ بیگم جاں بحق ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

اطلاع ملتے ہی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی اور فلور لیڈر اکبرالدین اویسی کی ہدایت پر، یاقوت پورہ کے رکنِ اسمبلی جعفر حسین معراج کی نگرانی میں سابق کارپوریٹر تالاب چنچلم ڈاکٹر ثمینہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

 

طاہرہ بیگم کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ای سی جی، سی پی آر اور دیگر ضروری طبی معائنے کیے، تاہم انہیں ہاسپٹل پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق قرار دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

مرحومہ کا تعلق مہاراشٹر کے ضلع نانڈیڑ کے قریب واقع ایک گاؤں سے تھا۔ پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تدفین کے لیے ان کی نعش آبائی مقام منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button