آندھرا پردیش: عاشق وینکٹیش کی موت کا غم رشیدہ نامی لڑکی نے ہوٹل کے کمرہ میں خودکشی کرلی

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کی ایک ہوٹل کے کمرے میں نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
یہ واقعہ ہوٹل 365 انوویشن میں پیش آیا۔ متوفیہ کی شناخت رشیدہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع بوببلی کی رہنے والی تھیں۔ پولیس کے مطابق وہ گاجوواکا میں بیوٹیشن کے طور پر کام کرتی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق 6 جولائی کو لڑکی کے عاشق وینکٹ گنیش کا دیہانت ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے رشیدہ بیگم شدید ذہنی صدمے اور غم میں مبتلا تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ محبوب کی جدائی برداشت نہ کرتے ہوئے اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
اتوار کے روز رشیدہ بیگم نے خودکشی کی غرض سے ہوٹل 365 انوویشن میں اکیلے ایک کمرہ کرائے پر لیا دوپہر تک اس نے کمرے کا دروازہ نہیں کھولا جس پر ہوٹل عملے کو شک ہوا۔
کئی بار دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر عملے نے تقریباً ایک گھنٹے تک انتظار کیا اور بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی۔پولیس موقع پر پہنچی اور
دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں رشیدہ بیگم پنکھے سے لٹکی ہوئی مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



