1500ویں جشن میلادؐ کی اختتامی تقریب باوقار میلاد ایوارڈ پروگرام کو قطعیت مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کا خانقاہ شطاریہ دبیر پورہ میں اجلاس

1500ویں جشن میلادؐ کی اختتامی تقریب باوقار میلاد ایوارڈ پروگرام کو قطعیت
مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کا خانقاہ شطاریہ دبیر پورہ میں اجلاس۔ علماء مشائخ کی شرکت، مختلف تقاریب کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد 3 اگست (پریس نوٹ) مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کا پہلا اجلاس مرکزی خانقاہ شطاریہ دبیر پورہ میں منعقد ہوا۔ مولانا شیخین احمد قادری شطاری صدر کمیٹی نے اجلاس کی صدارت کی۔ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاه زرین کلاہ نے خیر مقدم کیا۔ سال 1448ھ اور 2026ء میں مرکزی میلاد جلوس کا کامیاب انعقاد کیلے عہدیداران و ارکان کمیٹی نے تجاویز و آراء پیش کئے۔ پہلے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کئے گئے۔ طے کیا گیا کہ مرکزی میلاد جلوس حسب عمل درآمد قدیم 12 ربیع الاول کو بعد نماز ظہر تاریخی مکہ مسجد سے نکالا جائے گا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ 1500 سالہ جشن میلاد مصطفیٰ صل الله علیہ والہ وصحبہ وسلم کی اختتامی تہنیتی ‘میلاد ایوارڈ تقریب’ ربیع الاول سے قبل ہفتہ 8 اگست کو 1 بجے دن سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں منعقد کی جائے۔ اس تقریب میں تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کو تہنیت پیش کی جائے۔ انہیں باوقار میلاد ایوارڈ دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 1500 ویں جشن کی اختتامی تقریب کی ذمہ داری حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
کنوینر جلوس مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان بنده نوازی، جوائنٹ کنوینر مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید محمد علی قادری الهاشمی ممشاد پاشاه، مولانا ڈاکٹر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاه معتمد نشرواشاعت،
مولانا سید لیاقت حسین رضوی مختار پاشاہ، مولانا سید غلام صمدانی علی قادری، مولانا مفتی محمد انوار احمد قادری، مولانا سید ندیم الله حسینی، مولانا شیخ فرید الدین زاهد چشتی کریمی اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ میلاد سے قبل اور ماہ میلاد کے دوران مختلف پروگراموں کو قطعیت دی گئی۔ آخر میں مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری نے دعا کی۔



