Uncategorized
میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں 2 لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی۔ حیدرآباد کے مضافات میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: اقامتی اسکول میں زیر تعلیم پانچویں جماعت کے دو طلباء پر تین سینئر (کمسن) طلباء کی جانب سے جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
یہ واقعہ حیدرآباد کے دنڈیگل پولیس اسٹیشن کے حد میں پیش آیا۔پولیس کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بورم پیٹ میں واقع تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں پڑھنے والے پانچویں جماعت کے دو بچوں پر آٹھویں جماعت کے تین طلباء نے حال ہی میں جنسی زیادتی کی۔
ہفتہ کے دن جب بچے اپنے گھر گئے تو انہوں نے اس واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو بتایا ان میں سے ایک بچے کے والد نے دنڈیگل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
پولیس نے شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

