جرائم و حادثات
2 طلباء تالاب میں غرق۔ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں واقعہ

جگتیال: تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملیال علاقہ میں دو طلبہ تالاب میں غرق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر 3 اگست کو پیش آیا۔
ملیال ایس سی ہاسٹل میں زیر تعلیم دو طلبہ وشنو اور سشانت تالاب میں تیراکی کے لیے گئے تھے جہاں وہ ڈوب گئے۔ وشنو کا تعلق ضلع نظام آباد کے مورتاڑ سے تھا جبکہ سشانت جگتیال کے ٹی آر نگر کا بتایا گیا ہے۔
دونوں طلبہ منڈل پریشد اسکول میں زیرِ تعلیم تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب جگتیال سرکاری اسپتال کے باہر غرق طلبہ کے ارکان خاندان نے احتجاج کیا۔



