این آر آئی

دبئی میں حیدرآباد کے پرانے شہر کی 24 سالہ لڑکی لاپتہ – چار ماہ سے رابطہ منقطع ؛ گھر والے پولیس سے رجوع

دبئی میں ملازمت کرنے والی حیدرآباد کے پرانے شہر کی ایک 24 سالہ نوجوان لڑکی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

 

گزشتہ چار ماہ سے اس کی جانب سے نہ کوئی فون کال موصول ہوئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی اطلاع، جس پر گھر والوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شمس آباد کے آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی

 

۔پولیس کے مطابق، پرانے شہر سے تعلق رکھنے والی اس نوجوان لڑکی نے اپنے خاندان کے سربراہ کے انتقال کے بعد مالی مشکلات سے دوچار گھر کی کفالت کے لیے گزشتہ سال اگست میں دبئی کا رخ کیا تھا۔ طبی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ وہاں ایک اسپتال میں ملازمت اختیار کی تھی۔ابتدائی دنوں میں لڑکی گھر والوں سے فون پر رابطے میں رہی،

 

تاہم گزشتہ چار ماہ سے اس کے دونوں موبائل فون بند آ رہے ہیں اور اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ گھر والوں نے دبئی میں اپنے جاننے والوں کے ذریعے بھی تلاش کی کوشش کی، لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ شکایت کی بنیاد پر آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button